ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

‘چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈیل سے متعلق باتوں کی سختی سے تردید، بات چیت کے لئے تیار’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وکیل بیرسٹر گوہرخان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈیل سے متعلق باتوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کچھ پس پشت ڈال کر بات چیت کیلئےتیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہرخان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سےگزشتہ روزملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نےمعاشی صورتحال کی ابتری پرتشویش کااظہارکیا۔

گوہر خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےکیسز کے تناظرمیں بات کی تھی، انھوں نے کہا 180سےزائدکیسزبنے، ملک کیلئے سب کچھ پس پشت ڈالنے کو تیارہیں اور صاف وشفاف الیکشن پربات چیت کیلئےتیارہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید بتایا کہ چیئرمین نے کہا صاف الیکشن نہ ہوئےتومعیشت مزیدخراب ہوگی، مخالفین چاہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کوکسی طرح سےتوڑیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پرکیس بنائے،جیل میں ڈالامگرتوڑنہ سکے، مخالفین اب کردارکشی کی کوشش میں کہہ رہےہیں چیئرمین چاہتے ہیں باہرچلےجائیں۔

گوہرخان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈیل سے متعلق باتوں کی سختی سے تردید کی ہے، ڈیل کےسلسلےمیں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں