بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

’چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈیل کی تردید کر دی‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے وکیل نعیم غیدر پنجوتھا نے اٹک جیل میں ملاقات کی ہے۔

جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ڈیل کی باتیں غلط ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے تردید کی ہے۔

ان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے معاشی بحران کا حل اور راستہ صرف الیکشن ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا سائفر معاملے میں باہر سے مداخلت ہوئی۔

نعیم حیدرپنجوتھا نے کہا کہ بچوں کی ملاقات پر پابندی نہیں ہونی چاہیے سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دی ہے عدالت میں جواب جمع نہ کرانےپر باقاعدہ کارروائی ہوگی سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرنےوالوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بتایا گیا ہے سائفر کورٹ 14ستمبر کو دوبارہ اٹک جیل میں لگے گی جج صاحب نےتاریخ ٹیکنیکل بنیادوں پر آگے کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں