منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

چین نے پاکستان کیلیے قرض کی ادائیگی مؤخر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

چین نے پاکستان کیلئے 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض ادائیگی مؤخر کر دی۔

ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کیلئے قرضہ 2سال کیلئے مؤخر کیا ہے۔ اس حوالے سے چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طور پر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے قرضہ رول اوور کیلئے ازسرنو شرائط و ضوابط کی منظوری دے دی۔ قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

حکومتی ذرائع نے کہا کہ پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم ادا کرے گا۔ تمام 31 قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی 2023 سے30جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں