ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

چترال میں پاک افغان سرحد پر فورسز سے جھڑپ میں 12 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 12 دہشتگرد ہلاک جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے 4 جوان شہید ہوگئے۔

فوج کے ترجمان ادارے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چترال میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں نے حملے کیے۔ شرپسندوں نے دو فوجی چوکیوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

دہشتگردوں کی نورستان اور کنڑ سے نقل و حرکت کی اطلاعات ملی تھیں جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیوں سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

- Advertisement -

فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ شرپسندوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے چار جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

فوج کے ترجمان ادارے نے کہا کہ چترال کے عوام سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، توقع ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلیے استعمال نہیں ہونے دے گی، امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں