12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

مہنگے پیٹرول سے پریشان موٹر سائیکل سواروں نے ‘جُگاڑ’ نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہریوں نے روزانہ پیٹرول کے بھاری بھر کم خرچ سے بچنے کے لیے موٹر سائیکلوں میں ایل پی جی کٹ لگوانا شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق مہنگے پیٹرول سے پریشان موٹرسائیکل سواروں نے بھی جُگاڑ نکال لی اور روزانہ پیٹرول کے بھاری بھرکم خرچ سے بچنے کے لیے موٹر سائیکلوں میں ایل پی جی کٹ لگوانا شروع کردیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر موٹرسائیکل چالیس سے پینتالیس کلومیٹر سفرطےکرتی ہے تاہم ایل پی جی سے اچھی ایوریج مل رہی ہے اور ایک کلو ایل پی جی میں موٹر سائیکل تقریبا سو کلو میٹر تک چل جاتی ہے۔

- Advertisement -

ایل پی جی کی مانگ میں اضافے کے ساتھ کٹ کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے اور ساڑھے چار ہزار روپے میں دستیاب ایل پی جی کٹ اب چھ ہزارمیں فروخت کی جارہی ہے تاہم گھریلو سلنڈرز کی طرح موٹرسائیکلوں میں ایل پی جی کٹ کا استعمال بھی خطرے سے خالی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں