21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

’اسٹیبلشمنٹ سے چھپ کر نہیں سب کے سامنے بات ہوگی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے چھپ کر نہیں سب کے سامنے بات ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مفاد میں شروع سے مذاکرات کے حامی ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بات سب کے سامنے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق فنڈز نہیں دے گا تو خاموش نہیں رہوں گا، اپنا حق مانگ رہا ہوں فنڈز لے کر رہوں گا، زمین ہماری، کسان ہمارے اور خرچہ بھی ہمارا لیکن پیسے وفاق لے رہا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خطوط سے بلیک میل نہیں ہوں گا، سنی اتحاد کونسل نے الیکشن جیت لیا ہے تو ہمیں مخصوص نشستیں دی جائیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری وفاق پر ہے، پی ڈی ایم ٹو کی حکومت میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوجاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت حالات پرامن تھے، ہماری اولین ترجیح دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیشن جج کو سیکیورٹی فورسز نے بازیاب کروایا ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں