جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

مہنگائی سے پریشان کراچی والوں کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے دودھ، پھل، سبزی ، گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنےکیلئے کمیٹیاں قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے مہنگائی کیخلاف بھرپور ایکشن کا عندیہ دے دیا اور شہر میں دودھ، پھل، سبزی ،گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنےکیلئےکمیٹیاں قائم کردی ہے۔

ایک دو روز میں تک تمام کمیٹیوں کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کی جائے گی، کمشنرکراچی نے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت کے حوالے سے دو روز میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

سلیم راجپوت کا کہنا تھا کہ پھل ،سبزی کی قیمتوں کو عوامی دسترس میں لانے کیلئےاقدمات کررہے ہیں، شہر میں فروخت ہونیوالے گوشت کی قیمتوں ،شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں