ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

دو شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پاکستان کے دو شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تین صوبوں کے 17 اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز لئے گئے تھے۔

اس حوالے سے ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ لیبارٹری انتظامیہ نے خیبر پختونخوا کے 2شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

حکام کے مطابق پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور کے سیوریج سمپل میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ راولپنڈی کے سیوریج سمپل میں بھی وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پشاور اور ہنگو کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، پشاور نرے خوڑ ہنگو جانی چوک کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون موجود ہے۔

رواں سال نرے خوڑ پشاور اور ہنگو کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، دونوں شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 10 اپریل کو لئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے سیوریج میں آخری بار پولیو نومبر 2022 میں پایا گیا تھا، پشاور اور ہنگو کے سیوریج کے وائرس کا جینیاتی تعلق ننگرہار سے ہے۔

واضح رہے کہ ہنگو میں آخری بار پولیو کیس جولائی 2019 میں پایا گیا تھا، محکمہ صحت نے پنجاب،سندھ، کے پی کے17 اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز لئے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں پاکستان کے 7 شہروں کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا، خیبرپختونخوا کے چار شہروں کے سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں