اشتہار

عمران خان کو ذاتی معالج سے ملاقات اور اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی معالج سے ملاقات اور اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے عمران خان کا طبی معائنہ کرنیوالی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -

عدالت نے دوران ریمانڈ سابق وزیر اعظم عمران خان کو اپنی اہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت دے دی اور کہا دوران ریمانڈ عمران خان کے وکلا ملاقات کرنا چاہیں تواجازت ہوگی۔

گذشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کا القادر ٹرسٹ کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا، نیب نے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عمران خان نے دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گئے ہیں انہوں نے اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے ساتھ بھی مقصود چپڑاسی والا کام ہو۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں