اشتہار

کورونا کا نیا ویرینٹ ، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کورونا کے نئے ویرینٹ کے پیش نظر بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) نے بیرون ملک سے آنے والوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی اجلاس میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون پر غور کیا گیا اور ہوائی اڈوں، بارڈرز پر کورونا ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کی منظور کیا۔

- Advertisement -

پاکستان میں اب تک کوویڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

گذشتہ روز وفاقی حکومت نے کورونا کی ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں این سی او سی نے وفاقی و صوبائی محکمہ صحت کے نام مراسلہ جاری کیا تھا

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ملک میں آئی ایل آئی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے یہ آئی ایل آئی انفلوئنزا سے ملتی جلتی بیماری ہے، پڑوسی ممالک میں کورونا جے این ون کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ وفاقی اور صوبائی ادارے صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور متعلقہ ادارے کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں