اشتہار

ٹریفک حادثہ، نائب وزیراعظم کرغزستان اپنے معاون و ڈرائیور سمیت جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بشکک : کرغزستان کے نائب وزیراعظم فرائض منصبی کی انجام دہی کے لیے سرکاری دورے کے دوران ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے میں ان کے معاون اور ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغزستان کے 32 سالہ نائب وزیراعظم انتخانی امور کا جائزہ لینے دور افتادہ شہر جا رہے تھے کہ ہائی وے پر ان کی گاڑی سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ڈپٹی وزیراعظم شدید زخمی ہوگئے اور گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تبا ہو گیا.

ٹریفک حادثے میں‌ ڈپٹی وزیراعظم کے اسسٹنٹ اور ڈرائیور کو بھی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اداروں نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈپٹی وزیراعظم راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے جب کہ ان کے اسسٹنٹ اور ڈرائیور کو طبی امداد دی جا رہی تھی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے.

- Advertisement -

کرغزستان کی حکومت نے بھی اپنے 38 سالہ نائب وزیراعظم، ان کے معاون اور ڈرائیور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ مرحومین کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنائے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد آخری رسومات کے وقت کا اعلان کیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں