جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی میں بچوں کو اسکولز تک منشیات فراہم کیے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں کم عمر بچوں اور طلبا کو اسکولز سے لے کر کیفے تک منشیات فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر کے متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق ذرائع سے پتا چلا ہے کم عمر بچوں اور طلبا کو منشیات فراہم کی جا رہی ہے۔

خط میں آئی جی سندھ نے لکھا کہ منشیات اسکول، کیفے اور ریسٹورینٹ تک پہنچائی جاتی ہے، پہنچائی جانے والی منشیات میں سنتھیٹک اور آرگینک ڈرگ شامل ہیں، مستقبل کے معمار بچوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

غلام نبی میمن نے لکھا کہ اس سے سندھ پولیس کا امیج بھی خراب ہو رہا ہے۔

خط کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو معاملے پر اہم ذمہ داری سونپ دی گئی اور کہا گیا کہ اسپیشل برانچ اسکولوں اور ریسٹورینٹس کی نگرانی میں اضافہ کرے، جن اسکولز اور ریسٹورینٹس میں منشیات فراہم کی جاتی ہیں نظر رکھی جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ کم عمر بچوں، طلبا اور کسٹمرز کو کہاں سپلائی دی جاتی ہے، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ متعلقہ حکام کے ساتھ کو آرڈینیشن قائم کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں