ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایک موقع اور ملا تو بھارت کو نہیں چھوڑوں گا، ڈمی افتخار احمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈمی افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ایک موقع اور ملا تو بھارت کو نہیں چھوڑوں گا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر جہاں سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں شائقین کرکٹ بھی برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

تاہم اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں مصطفیٰ چوہدری نے ڈمی افتخار احمد کا روپ دھارا اور بھارت کو خبردار بھی کردیا۔

ڈمی افتخار احمد نے کہا کہ بھتیجوں کی قسم ہے اگر ایک موقع اور مل گیا تو بھارت میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا، ہم چھکے چوکے مارے یا نہیں ماریں لیکن جو لوگ بابر کیخلاف ہیں ان کو مار بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان نے دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بھارت کے خلاف پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ جمعہ کو آسٹریلیا کیخلاف بنگلور میں کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں