ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

میئر کراچی انتخابات پر الیکشن کمشنر کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ روز ہونے والے میئر کراچی کے انتخاب پر الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان کا بیان آگیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ انتخابات پُر امن اور شفاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز میئر کراچی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب 173 ووٹ لے کر میئر منتخب ہوگئے جب کہ ان کے حریف جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 161 ووٹ ملے۔ انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوا تاہم ووٹنگ کے وقت پی ٹی آئی کے 30 سے زائد ممبران کے ایم سی غائب رہے اور ووٹ نہیں دیا تھا جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی پر پی ٹی آئی ممبران کے اغوا اور دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور آج وہ ملک گیر یوم سیاہ منا رہی ہے۔

تاہم الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے میئر کراچی کے انتخاب کو شفاف اور پُر امن قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمشنر سندھ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ میئر کراچی انتخابات پُر امن ہوئے ووٹنگ شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوئی، الیکشن کے تمام انتظامات بہترین تھے جس پر مطمئن ہیں کہ میئر کراچی کا انتخاب شفاف طریقے سے ہوا ہے۔

اعجاز چوہان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر پہنچنے کی ذمے داری ووٹرز کی اپنی ہوتی ہے، الیکشن کمیشن نے گرفتار ارکان کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، اس لیے جو لوگ گرفتار تھے انہیں بھی پروڈکشن آرڈر پر ووٹ دینے کے لیے لایا گیا۔

الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ ایسی اطلاع نہیں ملی کہ کسی ووٹر کو ووٹ دینے سے روکا گیا ہو، اگر کسی ووٹر کو زبردستی روکا گیا ہے اور اس حوالے سے درخواست ملتی ہے تو ضرور کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ووٹرز کو زبردستی روکنے سے متعلق کوئی درخواست ہی نہیں دی ہے۔ اگر ہمارے پاس اس سے متعلق کوئی مستند درخواست آتی تو اس کی تحقیقات کی جاتیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں