جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کے الیکٹرک صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کراچی کیلئے بجلی ایک روپے49 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے ، اضافے سے کے الیکٹرک صارفین پر 2 ارب 78 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستوں پر کل سماعت کرے گا ، کراچی کیلئے بجلی ایک روپے49 پیسےمہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت ہوگی۔

کراچی کے علاوہ بجلی 2روپے 5 پیسےمہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت ہوگی ، بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

- Advertisement -

کے الیکٹرک اور سی پی پی اے نے الگ الگ درخواستیں نیپرا میں جمع کرا رکھی ہیں ، اضافے سے کے الیکٹرک صارفین پر2 ارب78کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یاد رہے 20 جون کو سی پی پی اے اور کے الیکڑک نے نیپرا میں الگ الگ درخواستیں دائر کیں تھیں ، سرکاری بجلی کمپنیوں کے صارفین کے لئے بجلی 2 روپے 5 پیسے جبکہ کے الیکڑک صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں