بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

حیدرآباد میں تھانے بھی پولیس کے اپنے نہیں

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں تھانے بھی پولیس کے اپنے نہیں بلکہ مختلف جگہوں پر قبضے کر کے بنائے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز حیدرآباد کے نمائندے اشوک شرما کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں تھانے بھی پولیس کے اپنے نہیں ہیں۔ پولیس نے مختلف جگہوں پر قبضے کر کے تھانے بنا تو لیے ہیں مگر ان قبضہ کی گئی جگہوں پر پولیس کے لیے کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔

حیدرآباد میں پولیس تھانوں کی مجموعی تعداد 28 ہے لیکن اس میں سے 10 تھانے اپنی عمارتوں سے محروم ہیں۔

- Advertisement -

تھانہ مکی شاہ ریلوے کوارٹر میں، تھانہ فورٹ پکا قلعہ کے عجائب گھر میں، تھانہ قاسم آباد محکمہ انڈسٹریز کی پرنٹنگ پریس میں جبکہ تھانہ پنیاری محکمہ آبپاشی کی زمین پر قائم ہیں۔

تھانہ حالی روڈ اپنی حدود کے بجائے سائیٹ ایریا میں واقع ہے جبکہ ٹنڈو یوسف سمیت مختلف تھانوں کو مناسب اسٹاف اور گاڑیوں کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

شہر کے مختلف تھانے متبادل طور دیگر سرکاری محکموں کی ملکیتوں پر قبضہ کر کے بنائے گئے ہیں لیکن ان میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے جس کے باعث پولیس مسائل کا شکار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں