بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

کراچی کے پانی میں خطرناک وائرس کی موجودگی، ماہرین نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسانی دماغ کھانے والے جرثومے نیگلیریا کے باعث کراچی میں رواں سال اب تک نو افراد زندگی کی بازی ہارگئے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے کے سبب یہ وائرس جان لیوا بن جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے کے سبب ماہرین صحت نیگلیریا سے اموات کو سب سے اہم سبب قرار دے رہے ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ مختلف ذرائع سے حاصل کئے جانے والے پانی میں کلورین کی مقدار شامل نہ کئے جانے کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہے جبکہ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ گھروں میں زیر استعمال انڈر گراونڈ ٹینک اور پانی زخیرہ کرنے والی جگہوں پر بلیچ کے ذریعے پانی کو صاف کریں۔

- Advertisement -

کراچی کے علاقے نیوکراچی کے 45 سالہ رضوان بھی نیگلیریا کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے ، جنھیں نیو کراچی کے شیڈ اسپتال کے بعد گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

نیگلیریا کے باعث کراچی میں رواں سال اب تک نو افراد جان سے جاچکے ہیں، ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروس سندھ کے مطابق شہریوں کوفراہم کئے جانے والے پانی میں کلورین کی مقدار لازمی شامل کی جائے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں