15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

باپ نے 3 بیٹیوں اور بیوی کا گلا کاٹنے کے بعد خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے تین بیٹیوں اور بیوی کا گلا کاٹنے کے بعد خودکشی کرلی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے علاقے کھگڑیا میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔ شوہر کا اہلیہ کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے شدت آگئی۔

شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کا گلا کاٹ کر انہیں ہلاک کر دیا اور پھر خود نے بھی خودکشی کرلی۔ اس دوران گھر میں اس کے دو بیٹے موجود تھے جنہوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

- Advertisement -

پولیس ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچی۔

پولیس حکام کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ میاں بیوی میں کس بات پر جھگڑا ہوا تھا، ملزم کے دو بیٹے چھت پر سو رہے تھے جنہوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

حکام نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں