12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فاطمہ قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ، ملزم پیر فیاض شاہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور : گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں نامزد ملزم پیرفیاض شاہ کو گرفتار کر لیا گیا، پیر فیاض شاہ نے حیدرآبادہائیکورٹ بینچ سے ضمانت لی تھی۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے نامزد ملزم پیرفیاض شاہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پیر فیاض شاہ کو پريس کانفرنس کے بعد حویلی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز ملزم پیر فیاض شاہ نے حیدرآبادہائیکورٹ بینچ سے ضمانت لی تھی جبکہ ملزم پیر اسد شاہ اور کمپاؤنڈر امتیاز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں، جن کے کیس کی سماعت خیرپورکی خصوصی عدالت میں 26ستمبر کو ہوگی۔

یاد رہے چند روز قبل رانی پور میں فاطمہ قتل کیس میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رانی پور درگاہ کے گدی نشین پیر سورج دستگیر کے بھائی شاہ زیب شاہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

خیال رہے رانی پور میں پیروں کی حویلی میں قتل ہونے والی بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی تھی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ بچی فاطمہ پھرڑو کی موت تشدد سے ہوئی ہے، سر اور سینے میں چوٹیں لگنے سے موت سبب بنی۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ تشدد کے بعد بچی کا علاج بھی نہیں کرایا گیا جس کے باعث بچی دم توڑ گئی، بچی کے بازو پر بھی تشدد کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے نشانات پائے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں