اشتہار

فیٹی لیور کس موذی مرض کی وجہ بن سکتا ہے؟جانئے

اشتہار

حیرت انگیز

جگر انسانی جسم کا انتہائی اہم عضو ہے جو غذا کو ہضم کرنے، توانائی کے ذخیرے اور زہریلے مواد کو نکالنے کا کام کرتا ہے،

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جگر میں تھوڑا سا بھی مسئلہ پورے جسم کو متاثر کرتا ہے، کھانے کی غلط عادات کی وجہ سے بھی جگر پر بُرا اثر پڑتا ہے۔

جگر میں چربی جم جانا فیٹی لیور کہلاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فیٹی لیور ذیا بطیس کے مریضوں کے لئے کتنا خطرناک ہے؟

- Advertisement -

آج کے دور میں ہر عمر کے لوگ فیٹی لیور کے مرض میں مبتلا ہیں، لیور میں چکنائی انسولین مزاحمت کو بڑھاتی ہے یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں خلیات بلڈ شوگر کو جذب کرنے سے قاصر ہوجاتی ہے نتیجا جسم میں بلڈ شوگر کی سطح میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محققین نے علاج کے دوران ادویات کا استعمال کم کرنے کا طریقہ معلوم کر لیا

ماہرین کا ماننا ہے کہ جیسے جیسے انسولین کی مزاحمت بڑھتی ہے، آپ کا پینکریاز مزید محنت کرکے اس پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہے لیکن آہستہ آہستہ اس کے کام کرنے کی رفتار کم ہوجاتی ہےجس کے باعث ٹائپ ٹو ذیابطیس کا خطرہ بڑھنے لگتا ہے

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہی وہ مرحلہ ہوتا ہے جب فیٹی لیور بننے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے, اگر کوئی شخص فیٹی لیور کا شکار ہوجائے تو اسے اپنی خوراک کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی اس سے چھٹکارا پانے کے لئے وزن کم کرنا نہایت ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں