ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

فیاض چوہان نے اپنے مخالفین سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے اپنے سیاسی مخالفین سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز کے عید کے حوالے سے پروگرام مارننگ شو ’’باخبر سویرا‘‘ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے میزبانوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے اور سیاستدان کی عید کیسے گزرتی ہے اس بارے میں بتایا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ پہلے قربانی، پھر حلقہ احباب اور عوام سے ملنا جلنا اور اگر فوتگی ہو جائے تو تعزیت پر جانا سیاستدان کی عیدیں ایسی ہی ہوتی ہیں۔ میں نے اپنی پوری زندگی عوامی طریقے سے گزاری ہے پی ٹی آئی کی حکومت کے چار سالہ وزارت کے دور میں بھی میں عوامی لوگوں میں گھلتا ملتا رہا اور میرے گھر کے دروازے ہر خاص وعام کے لیے کھلے رہے۔

- Advertisement -

سیاسی جماعت تبدیل کرنے سے کیا تبدیلی آئی؟ اس سوال کے جواب میں فیاض چوہان نے کہا کہ آپ اب میری سیاست میں 180 ڈگری کا فرق دیکھیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام سیاسی مخالفین نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، فضل الرحمان، آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری ودیگر جن کے خلاف پی ٹی آئی کے دور میں سخت زبان استعمال کی اس پر میں ان سب سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔

 

فیاض چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نرم خو ہیں ماضی میں جس قسم کی سیاست کی وہ استحکام پاکستان کے پلیٹ فارم سے نہیں کرنی۔ میں پی ٹی آئی میں رہتے ہوئے بھی اس کی بری طرز سیاست کی مخالفت کرتا رہا اور میرے علاوہ کسی نے بھی فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہوئے پارٹی کے برے افعال کی مخالفت نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں