اشتہار

فیروز خان کی بچوں کے ساتھ عید کی شاپنگ، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان کی بچوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان نے سلطان اور فاطمہ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں بچوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان بچوں کے ہمراہ عید کی شاپنگ پر جانے کے لیے گاڑی میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

فیروز خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آج عید کی شاپنگ کرنے گئے۔‘ جس نے دعا کی ان سب کا شکریہ۔‘

اس سے قبل بھی فیروز خان نے ننھی بیٹی فاطمہ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور اہلیہ علیزے سلطان نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

علیزے سلطان کی جانب سے فیروز خان پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے جس کی اداکار نے تردید کردی تھی۔

یاد رہے کہ فیروز خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’باسط‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جسے بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی پسند کیا گیا تھا۔

’حبس‘ کی دیگر کاسٹ میں اشنا شاہ، اسرا غزل، جاوید شیخ، دانیہ انور، جنیس ٹیسا ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں