ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

عمران ریاض کو تلاش کرکے بازیاب کرائیں، چیف جسٹس

اشتہار

حیرت انگیز

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ صحافی عمران ریاض کو تلاش کرکے بازیاب کرائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ عمران ریاض لاپتہ ہیں انہوں نے استفسار کیا کہ کیا وہ آپ کی تحویل میں نہیں ہیں؟

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض ہماری تحویل میں نہیں ہے جب کہ وفاقی حکومت ان کی بازیابی کے لیے مکمل تعاون کر رہی ہے۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے خط ملا جس میں الزام تھا کہ میں عمران ریاض کی خاطر کچھ نہیں کر رہا، اس طرح کی حرکات سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلتا ہے۔

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے متعلق سب سے پہلی ذمے داری ریاست کی ہے، حکومتی تعاون سے عوامی اعتماد بڑھتا ہے، دوسری صورت میں خدشات بڑھتے ہیں، ہر ایک کا خیال رکھیں اور حکومت عوام کے خدشات دور کرنے کیلیے تعاون کرے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں