15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

تربت : نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہکار سمیت 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

تربت : بلوچستان کے شہر تربت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والے چار مزدوروں کا تعلق مظفرگڑھ پنجاب سے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جہاں شہر کے نواح ناصر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہکار سمیت 5 افراد قتل کردیا۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 4 مزدور شامل ہیں ، مرنے والے چاروں مزدور مظفرگڑھ پنجاب سے تھے

- Advertisement -

مرنے والوں کی شناخت محمد عظیم ، شہباز ، باقر علی اور شہزاد احمد کے نام سے ہوئی ہےم ڈی جی خان پنجاب کا ایک مزدور مدثر زخمی بھی ہے تاہم لاشیں اور زخمی ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیئے ہیں۔

مزدوروں کی سیکورٹی پر متعین جاں بحق ہونے والا پولیس کا جوان تربت کا رہائشی تھا۔

یاد رہے تربت میں اکتوبر کی 14 تاریخ کو بھی پنجاب سے مزدوری کیلئے آنے والے 6 افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل اور 2 کو زخمی کیا گیا تھا، مزدوروں کا تعلق ناروال اور ملتان سے تھا ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں