منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پنجاب میں دھند کا راج، موٹر وے کے متعدد سیکشنز بند

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے اور موٹر ویز کے متعدد سیکشنز کو شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 لاہور ملتان دھند کے باعث بند کردی گئی ہے، موٹروے ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک دھندکی وجہ سے بند ہے۔

- Advertisement -

گجرات شہر اور گردو نواح میں شدید دھند ہے، پنڈی بھٹیاں اور گردو نواح میں بھی دھند کا راج برقرار ہے، اس کے علاوہ پھالیہ شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند ہے، کوٹ رادھا کشن شہر اور گردنواح میں شدیددھند کا راج ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

ترجمان موٹر ویز نے موجودہ صورتحال میں عوام کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کرنے، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دوران سفر کسی بھی صورتحال میں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں