جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

مالیاتی بحران: پاکستان نے تمام سفارتخانوں کو فارن کرنسی میں ادائیگیاں روک دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت خارجہ سے تمام سفارتخانوں کو فارن کرنسی میں ادائیگیاں روک دی گئیں جبکہ بیشتر سفارتخانوں میں فنڈز نہ ہونے کے باعث تمام اہم کام رک گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں مالیاتی بحران شدت اختیار کرگیا، ذرائع نے کہا ہے کہ تمام سفارتخانوں کوفارن کرنسی میں ادائیگیاں روک دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے زرمبادلہ کی کمی کے باعث ادائیگیوں کی منظوری نہیں دی، بیشتر سفارتکاروں نے رہائشگاہیں کرایہ پر لے رکھی ہیں اور رہائشگاہوں کا کرایہ ادانہ کرنے پر انہیں خالی کرنے کے نوٹس ملے چکے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق رہائش گائیں خالی کرنے کے نوٹس پر سفارتکاروں میں شدید اضطراب ہیں ، بیشتر سفارتخانوں میں فنڈز نہ ہونے کے باعث تمام اہم کام رک چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ فی الحال ادائیگیاں روک دی جائیں۔

واضح رہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ 268.30 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے ایکسچینج ریٹ پر غیر سرکاری حد ہٹانے کے بعد جمعرات سے انٹربینک مارکیٹ میں 30.41 روپے کا اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں