ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

آسٹریا میں چار خواتین اور 13 سالہ بچی کا دردناک قتل

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دو مختلف واقعات میں چار خواتین اور 13 سالہ بچی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ بریگیٹناؤ میں پولیس نے فحاشی کے اڈے سے تین خواتین کی لاشیں برآمد کیں جنہیں ممکنہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے چاقو برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے مشتبہ شخص سے تفتیش شروع کر دی۔

- Advertisement -

تاہم اب تک قتل کے پیچھے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔

قتل کے دوسرے واقعے میں پولیس نے ایک اپارٹمنٹ سے خاتون اور اس کی 13 سالہ بیٹی کی لاش برآمد کی۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو ممکنہ طور پر گلا دبا کر یا پھر زہر دے کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس کیس میں خاتون کا شوہر مرکزی ملزم ہے جو فرار ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں