تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

تیل سے مالامال ملک میں فوجی بغاوت کے بعد الیکشن کا وعدہ

تیل کی دولت سے مالا مال وسطی افریقی ملک گبون میں فوجی بغاوت کے بعد ’آزادنہ‘ انتخابات کرانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

چند روز قبل فوج کی سینئر قیادت نے ریاستی انتخابی ادارے کے اعلان کے چند منٹ بعد سرکاری ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب میں کہا کہ فوج نے تمام اختیارات حاصل کرلیے ہیں اور انتخابی نتائج کو منسوخ کردیے گئے۔

گبون کی عسکری قیادت نے کہا کہ حالیہ انتخابات قابل اعتبار نہیں تھے اس لیے انہیں معطل کردیا گیا ہے جب کہ تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کرکے ملکی سرحدوں کو بھی بند کردیا گیا۔

افسران نے خطاب میں کہا کہ وہ وسطی افریقی ملک میں تمام سیکورٹی اور دفاعی افواج کی نمائندگی کرتے ہیں، تمام سرحدیں اگلے نوٹس تک بند اور ریاستی ادارے تحلیل ہو گئے ہیں۔

سرکاری ٹی وی نے حال ہی میں ملک میں ہونے والے متنازع الیکشن میں علی بونگو کی تیسری مرتبہ کامیابی کا اعلان کیا تھا۔

گبون کے الیکشن سینٹر کے مطابق علی بونگو نے الیکشن میں 64.27 فیصد ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدمقابل البرٹ اوندو نے 30.77 فیصد ووٹ لیے۔

ایلیٹ ریپبلکن گارڈ کے سربراہ اولیگوئی نے گزشتہ بدھ کو صدر علی بونگو اونڈیمبا کو حراست میں لیا جو ایک ایسے خاندان کا بیٹا تھا جس نے 1967 سے تیل کی دولت سے مالا مال وسطی افریقی ملک پر حکومت کی تھی۔

گبون کے نئے فوج حکمران نے سیاسی قیدیوں کو معافی دینے اور فوری آزادانہ انتخابات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عوام کو سمجھانے کی کوشش کی کہ فوج نے بغاوت کرکے انتخابات کے بعد خونریزی کو بچایا جس میں بھاری جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا۔

اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد تقریر میں اولیگوئی نے کہا کہ وہ اپنے وعدہ کے مطابق انتخابات کا انعقاد کر کے اقتدار عوامی حکومت کو سونپ دیں گے تاہم انہوں نے الیکشن کی کوئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

Comments

- Advertisement -