اشتہار

غزہ میں اسپتال پر حملے کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج ، استنبول میں اسرائیلی سفارتخانہ نذر آتش

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول : غزہ میں اسپتال پر حملے کیخلاف دنیا بھر کے مسلمانوں سراپا احتجاج بن گئے، استنبول میں اسرائیلی سفارتخانے کو نذر آتش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسپتال پر حملے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں اضطراب کی لہردوڑ گئی ہے اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

ترکیہ کے صوبہ مالاطیہ میں امریکی بیس کے سامنے ہزاروں ترک جمع ہوگئے اور نعرے لگاتے رہے، ہزاروں ترکوں نے رات بھر احتجاج کیا۔

- Advertisement -

استنبول میں مظاہرین نے اسرائیلی قونصل خانے کو آگ لگا دی جبکہ انقرہ میں بھی ہزاروں شہری سڑکوں پر نکلے اور اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا۔

اردن میں ہزاروں مظاہرین اسرائیلی سفارت خانے پر چڑھ دوڑے ، شدید غصے میں نعرے لگا رہے تھے۔

تیونس میں سڑکوں پر عوام کا سمندر نکل آیا اور اسرائیلی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا اور نعرے لگاتے رہے۔

قطر کے دارالحکومت دوہا میں ہزاروں افراد فلسطین کا پرچم اٹھائےسڑکوں پرآئے اور لبیک یا اقصیٰ کےنعرے لگائے، ایران میں ملک بھر میں لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، مظاہرین اسرائیل اور فرانس کے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوئے اور مرگ بر اسرائیل کے نعرے لگائے۔

برلن ، بیروت ، رام اللہ اور الخلیل ہر جگہ ہزاروں افراد سڑکوں پر تھے، سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ تھا، اسرائیل کے خلاف غم و غصہ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں