منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت 200 روپے کم ہوگئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 49 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 250 روپے ہوگئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی سے 97 ہزار 934 روپے ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونا 1898 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 49 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، ہفتے میں ڈالر 160.32 روپے سے کم ہوکر 159.83 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ہفتے کے دوران 160.50 سے کم ہوکر 160.30 روپے کا ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں