اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

گاڑیاں خریدنے والوں کیلیے خوشخبری، قیمت میں لاکھوں روپے کمی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈالر کہ قدر میں کمی کے بعد گاڑیاں خریدنے والوں کےلیے زبردست خوشخبری آگئی۔

ایک اور کار ساز ادارے نے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ انڈس موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کی ہے۔

روپے کی قدر میں بہتری کے بعد ٹویوٹا برانڈ کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 13 لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی۔ کمپنی اعلامیے کے مطابق ٹویوٹا کرولا گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ٹویوٹا یارس کی قیمت ایک لاکھ سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک کم ہو گئی ہے۔ ٹویوٹا REVO کی قیمت میں 4 لاکھ 50 ہزار سے 7 لاکھ 90 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔

فارچیونر کی قیمت میں 10 لاکھ 80 ہزار سے 13 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔ انڈس موٹر کمپنی کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق 24 اکتوبر سے بُک ہونے والی گاڑیوں پر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں