ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

گوگل پر بھی کرکٹ ورلڈ کپ کا بخار چڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آج سے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ بھارت میں شروع ہو رہا ہے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر بھی کرکٹ ورلڈ کپ کا بخار چڑھ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ آج سے بھارت میں سج رہا ہے۔ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے لیے شائقین کرکٹ چار سال کا طویل انتظار کرتے ہیں جو آج ختم ہوگا۔

ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن نے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو بری طرح اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے جس سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل بھی نہیں بچا ہے اور اس نے ورلڈ کپ کے افتتاح کے موقع پر اپنے ڈوڈل کو کرکٹ کے رنگ میں ڈھال لیا ہے۔

- Advertisement -

کرکٹ کی عالمی جنگ کا آج سے آغاز ہوگا

اس متحرک ڈوڈل میں دو ڈک ہاتھ میں بیٹ تھامے کریز کے درمیان رنز بناتے دکھائے جا رہے ہیں جو شائقین کرکٹ کے جوش وجذبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

 گوگل کا کرکٹ ڈوڈل دیکھنے کے لے اس لنک پر کلک کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں