14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

حکومت اور ٹی ایل پی کے مذاکرات کامیاب ، تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ کے لئے کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ  کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، ٹی ایل پی سے ہماری گفتگو جاری تھی، ٹی ایل پی کے تحفظات ناموس رسالت کےحوالےسے ہی تھے، اتفاق رائےسےایک طریقہ کار پر پہنچ گئےہیں۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ کے لئے ایک کمیٹی قائم کردی ہے، جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے لوگ شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ قومی سطح کاایشوبناہے ، ہرپاکستانی کواس معاملے پرافسوس ہے،لمبا عرصہ قید کیا ہے، بے گناہ خاتون کو سزا دی گئی اوررکھا کن حالات میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو86سال قید کی سزادیناناانصافی ہے، ڈاکٹرعافیہ صدیقی کوبنیادی انسانی حقوق سےبھی محروم رکھاگیا، حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے معاملے پر خط بھی لکھےگی۔

راناثنااللہ نے بتایا کہ ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نےڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات بھی کی، حکومت کی سنجیدہ کوششوں میں اور بھی بہتری لائی جائے گی اور کانگریس میں جو پاکستان کیخلاف لکھتے ہیں ان کی توجہ بھی زیادتی پردلائی جائے گی۔

پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم قیمتیں جس طرح مقرر ہوتی ہیں وہ معاملات بھی سامنے رکھے، ہر کوئی چاہتا ہےکہ عادم آدمی کو ریلیف ملنا چاہیے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ بھی عوامی سطح کا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں معاملات کو بہتر انداز میں حل نہیں کیا جاتا تھا، گزشتہ حکومت کے دور میں مالی اورجانی نقصان بھی ہوا۔

راناثنااللہ نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار کی یقین دہانی پرٹی ایل پی رہنماؤں نےاتفاق کیا اور ٹی ایل پی نے معاہدےکی شکل میں احتجاج ختم کرنےکی حامی بھری، ہم نے خلوص نیت سےکوشش کی کہ ان کے جذبات کو سمجھیں۔

رہنما ٹی ایل پی نے بھی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا حکومتی ٹیم کے سامنے اپنے مطالبات رکھے، مطالبات میں تحفظ ناموس رسالت،مہنگائی کا خاتمہ، ڈاکٹرعافیہ کا معاملہ شامل تھا، امید ہے حکومت نے جو یقین دہانی کرائی ہے اس پر عمل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں