اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

سرکاری ملازمین کا پنشن میں اضافہ نہ ہونے پر ڈی سی آفس کے باہر احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سرکاری ملازمین نے پنشن میں اضافہ نہ ہونے پر ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کیا، سرکاری ملازمین نے حکومت پنجاب سے پنشن مطالبات کو فوری منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرکاری ملازمین نے پنشن میں اضافہ نہ ہونے پر ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ضلعی دفاتر کے ملازمین 5 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

ملازمین کی جانب سے ایڈہاک ریلیف پیکج نہ ملنے پر پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، سرکاری ملازمین نے حکومت پنجاب سے پنشن مطالبات کو فوری منظور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

- Advertisement -

مظاہرین کے مطابق پنجاب بھر میں ضلعی دفاتر کے ملازمین کے لیے 5 فیصد کا اضافہ بہت کم ہے جسے وہ مسترد کرتے ہیں۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ پنشن میں دیگر صوبوں کی طرح ساڑھے 17 فیصد کا اضافہ کیا جائے، پنشن سے متعلقہ امور و دیگر تمام مطالبات کی فوری طور پر منظوری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں