ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اور عسکری قیادت نے ملکی سالمیت و استحکام کے پیش نظر سخت اقدامات لینے کا فیصلہ رنگ لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ملکی سالمیت و استحکام کے پیش نظر حکومت اور عسکری قیادت نے سخت اقدامات کیے جس کے بعد ملک بھر سے چینی، آٹا ایرانی آئل برآمد کیا گیا۔۔

ماہ ستمبر سے ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز ہوا، اس دوران  یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے تقریباً 2039 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی۔

- Advertisement -

یکم ستمبرسے اب تک ملک بھر سے تقریباً 2039 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ملک بھر سے 198.355 میٹرک ٹن آٹا، 1823 میٹرک ٹن کھاد، 0.899 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا، 19 اکتوبر سے 5 نومبر کے دوروان 149.686 میٹرک ٹن کھاد برآمد کی گئی۔

 خیبرپختونخوا سے 1.102 میٹرک ٹن اور بلوچستان سے 5.851 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی پنجاب سے 0.037 سندھ سے 0.099 اور بلوچستان سے 0.150 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔

متعلقہ اداروں  نے 29 اکتوبرسے 5 نومبر کے دوران ملک بھرمیں 15سے زائد کامیاب آپریشن انجام دیئے، حکومت، عسکری قیادت ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں