ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’پیمرا ترمیمی بل پاس کرنے کی حکومتی کوشش ناکام بنا دی‘

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل کی سینیٹ سے پاس کرنےکی حکومتی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکا بیان میں سینیٹر مشتاق نے کہا کہ پیمرا ترمیمی بل سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی بھیج دیا گیا ہے مریم اورنگزیب صبح نشست پر آئیں اور بل کی منظوری کی درخواست کی لیکن میں نے بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ تعاون نہیں کر سکتا۔

سینیٹرمشتاق نے کہا کہ حکومت 10ماہ سے بل پر مشاورت کر رہی تھی تو سینیٹ سے بھی کرتی، بل میں ورکرز کی بہبود کا سہارالے کر سنسرشپ کو مضبوط کیا گیا ہے پیمرا ریگولیٹر ہے اس کا کام حکومت کی بولی بولنا نہیں ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پیمرا ترمیمی بل اختلافی آوازوں کا گلا گھونٹنا ہے میڈیا کی آزادی سلب کرنا ہے گن پوائنٹ پر قانون سازی نہ کریں، صحافیوں کو زنجیریں نہ ڈالیں میڈیا کو ہتھکڑیاں نہ لگائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں