جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر پر ہندوتوا واچ رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیزتقاریرپرہندوتواواچ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہےکہ 2023 کے پہلے چھ ماہ میں مسلم مخالف تقاریر کے 255 واقعات سامنے آئے، واقعات وہاں ہوئے جہاں الیکشن ہونا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیزتقاریر پر ہندو توا واچ کی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023 کے پہلے 6ماہ میں مسلم مخالف تقاریرکے 255 سامنے آئے، نفرت انگیزتقاریرکےتقریباً70فیصدواقعات وہاں ہوئےجہاں الیکشن ہونا ہیں۔

رپورٹ میں کہا کہ سال 2014میں جب سےبی جےپی نےاقتدارسنبھالانفرت انگیز تقاریرکارجحان بڑھتاجارہاہے، 2018 کی ایک رپورٹ اور سرکاری اعدادوشمار کے مطابق منافرت پھیلانےمیں 500 فیصد اضافہ ہوا اور اعلیٰ عہدیداروں کی تقاریرمیں منافرت پھیلانے سمیت تعزیرات ہند دفعہ 153A کے مقدمات رجسٹرڈ ہوئے۔

- Advertisement -

ہندوتواواچ کا کہنا تھا کہ نفرت انگیزتقاریرکےواقعات میں 205 بی جےپی حکومتی ریاستوں،علاقوں اور زیادہ ترواقعات مہاراشٹرا،کرناٹک،مدھیہ پردیش،راجستھان،گجرات میں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی زیرحکمرانی ریاستوں اورعلاقوں میں تقریباً52فیصدنفرت انگیزتقاریرکےاجتماعات ہوئے ، نفرت انگیزتقاریرکے اجتماعات آر ایس ایس سےوابستہ اداروں کےذریعہ ترتیب دیے گئے۔

ہندوتواواچ نے بتایا کہ بی جےپی مجموعی طورپر 17 ریاستوں میں42فیصدنفرت انگیزتقریروں کےاجتماعات کراچکی ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی نےآرایس ایس سےوابستہ گروپوں کےذریعےیہ اجتماعات منعقدکرائے، تمام اجتماعات میں سے تقریباً33فیصدمیں واضح طورپرمسلمانوں کیخلاف تشدد اور 83واقعات میں مسلمانوں کی نسل کشی،مسلم عبادتگاہوں کوتباہ کرنےکامطالبہ کیاگیا جبکہ 4فیصداجتماعات میں مسلم خواتین پرجنسی تشدد،12فیصدواقعات میں ہتھیاروں کےاستعمال کاکہاگیا۔

27واقعات میں مسلمانوں کوریاست سےخارج،سامان کی خریداری بندکرنےکامطالبہ ہوا، قانون سازی کےتحت انتخابات منعقدکرنیوالی ریاستوں میں تقریباً93واقعات رونماہوئے، وشوا ہندو پر یشد، بجرنگ دل نےسال کی پہلی ششماہی میں62مسلم مخالف تقاریرکاانعقادکیا، نریندرمودی نےوشواہندوپریشداوربجرنگ دل تنظیم کاسختی سےدفاع کیا۔

کانگریس نےکرناٹک میں انتخابی مہم کےایک حصےمیں بجرنگ دل پرپابندی کی تجویزپیش کی، شواہدسےثابت ہےبجرنگ دل،وی ایچ پی نےپولیس کیساتھ بین المذاہب جوڑوں کوتوڑنےمیں مددکی ، بجرنگ دل،وی ایچ پی نےجہادکی مسلم مخالف سازش کوپھیلانےمیں مددکی ہے، دیگرتنظیموں میں ہندوجنجاگرتی سمیتی، انتراشٹریہ ہندوپریشد،ساکل ہندو سماج مہاراشٹر بھی شامل ہیں۔

یہ تمام تنظیمں نفرت انگیزتقاریرکےانعقادمیں نمایاں طورپرملوث رہی، ان کےلیڈرآرایس ایس،وی ایچ پی اوربجرنگ دل جیسی تنظیموں سےوابستہ ہیں، لوجہاداورلینڈجہادکی سازشی تھیوری کوپھیلانےمیں سماج نےاہم کرداراداکیا ، ان کےپروگراموں میں اکثر بولنےوالےراجہ سنگھ اورسریش چوہانکے شامل ہیں۔3

30مارچ کوہندوتہواررام نومی پرمارچ کےدوران نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوا، فیسٹیول سےپہلےاور دوران ملک بھرمیں نفرت انگیزتقریر کے18واقعات ہوئے،ہندوتوا واچ

تجزیہ کاروں کاکہناہےبی جےپی نفرت انگیزتقاریرسےآئندہ الیکشن میں کامیابی چاہتی ہے اور نفرت انگیزتقاریرکےذریعے ہندوووٹروں کی صف بندی کرناچاہتی ہے،ہندوتواواچ

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں