10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی میں بادل کب تک برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ بھر سمیت کراچی میں بھی مون سان کا سلسلہ جاری ہے تاہم محکمہ موسمیات نے مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں 26 جولائی تک بارش کا امکان  ہے، ان 3 روز کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ، بدھ کو وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، آج سے 26 جولائی تک دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے جامشورو، دادو، قمبر شہداد کوٹ، نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کشمور میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے، جبکہ بارش کے دوران آندھی چلنے سے کمزور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں