کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں زمزمہ اسٹریٹ پر واقع بنگلے سے انسانی ڈھانچا ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں زمزمہ اسٹریٹ پر واقع ایک بنگلے سے انسانی ڈھانچا برآمد ہوا ہے، جسے شناخت اور میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کے مطابق ملنے والی باقیات کی جنس ابتدائی تحقیقات میں معلوم نہیں ہو سکی ہے، انھوں نے بتایا کہ بنگلہ محمد احمد اسلم نامی شخص کی ملکیت ہے، جس نے پراپرٹی سیل کی غرض سے اسے خریدا تھا۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، مذکورہ بنگلہ 7 ماہ سے بند پڑا ہوا ہے۔