منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

فاسٹ بولر حسن علی اہم ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے کھلاڑیوں کی نامزدگی کردی ہے، بھارتی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی اس نامزدگی میں جگہ نہ بناسکا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئےکھلاڑیوں کا چناؤ کرلیا گیا ہے، اس بار بھی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے منتخب کیا گیا، اس سے قبل آئی سی سی نے اپریل کے پلیئر آف دی منتھ کے لئے جن ناموں کو شارٹ لسٹ کیا تھا، ان میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر فخرزمان شامل تھے۔

تاہم آئی سی سی مین آف دی منتھ کا قرعہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام نکلا تھا۔

- Advertisement -

آئی سی سی نے فاسٹ بولر حسن علی کے علاوہ بنگلہ دیش کے وکٹ کپیر بلے باز مشفیق الرحیم اور سری لنکا کے فاسٹ بولر پراوین جیاوکراما کو اس اعزاز کے لئے چنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹوئٹر بیان میں ان کھلاڑیوں کو منتخب کرتے ہوئے ان کی ایک ماہ کی کارکردگی کو بھی شیئر کیا گیا ہے، فاسٹ بولر حسن علی نے گذشتہ ماہ زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں 14 وکٹیں حاصل کیں تھیں جبکہ بنگلہ دیش کے وکٹ کپیر بلے باز نے سری لنکا کے خلاف جاری ایک روزہ میچز کی سیریز میں 237 رنز اسکور کئے تھے جبکہ سری لنکا کے فاسٹ بولر پراوین جیاوکراما ٹیسٹ میں 11 وکٹیں حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں