اشتہار

سنگین دفعات: اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی نظرثانی درخواست کی سماعت آج ہو گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اے آروائی کے ہیڈآف نیوز عماد یوسف کی نظرثانی درخواست کی سماعت آج ہو گی، وکیل کا کہنا ہے کہ شواہد نہ ہوں تو کیس ختم کر دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اےآروائی کے ہیڈآف نیوز عمادیوسف کیخلاف سنگین دفعات پر نظرثانی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

وکیل قیصر امام نے بتایا کہ ہائیکورٹ میں نظر ثانی کی درخواست پہلے سنی جائے گی، آفتاب شیر پاؤ کے مشہور کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی نظیر موجود ہے۔

- Advertisement -

قیصر امام کا کہنا تھا کہ شواہد نہ ہوں تو کیس ختم کر دیا جاتا ہے، ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد ہی ٹرائل کورٹ میں فرد جرم کی کارروائی ہو گی۔

یاد رہے30 جنوری کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت نے شہباز گل اور عماد یوسف پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی تھی اور کہا فرد جرم 2 فروری کو عائد کی جائے گی۔

خیال رہے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کی پاکستان میں میڈیا کی آزادی پر گول میز کانفرنس ہوئی تھی ، جس میں ہیڈ آف اے آر وائی نیوز عماد یوسف پر جعلی مقدمے کی بھرپور مذمت کی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں