10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

جی ڈی اے، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے مشترکہ جدوجہد کر نے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سید صدرالدین شاہ راشدی کی رہائشگاہ پر حلیم عادل شیخ اور حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون کے حوالے سے غور کیا گیا۔

جی ڈی اے، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تینوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ  اپوزیشن کی سخت گیر تحریک کی وجہ سے حکومت اور الیکشن کمیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

- Advertisement -

رہنماوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس بات کا امکان ہے سندھ اسمبلی کا اجلاس برائے حلف برداری کا اعلان اچانک کر دیا جائے اس صورت میں عوام اور تمام جماعتوں کے کارکن اس دن سندھ بھر میں سخت احتجاج کریں گے۔

 ملاقات میں 23 فروری کے اجلاس میں اس حوالے سے غور کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں