جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

ٹرین مسافروں کیلیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ریلویز نے کراچی سے اندرون ملک جانیوالی ٹرینوں کے اسٹاپ میں اضافہ کر دیا۔

ریلوے حکام کے مطابق کل کراچی میں غیرملکی معززین کی آمد پر مختلف راستے بند کئے گئے ہیں کل تمام ٹرینیں ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن  پر 2 منٹس کا اسٹاپ کریں گی۔

حکام نے کہا کہ عارضی  اسٹاپ کی سہولت صرف کل کےلئے مہیا کی گئی  ہے۔

- Advertisement -

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا پلان جاری کردیا۔

شہر میں اعلیٰ سطحی وفد کی نقل و حمل کے دوران شہریوں کی آسانی کیلیے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا جس کے مطابق سیکیورٹی وجوہات پر کچھ سڑکیں عارضی طور پر بند رہیں گی، کلب روڈ پی آئی ڈی سی سے میٹروپول تک ٹریفک کیلئے مکمل بند ہوگی۔

پولیس ٹریفک پلان کے مطابق ڈاکٹر ضیاالدین روڈ، ضیاالدین لائٹ سگنل سے پی آئی ڈی سی چوک بند ہوگی جبکہ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کھجور چوک سے پی آئی ڈی سی تک بھی روٹ کو بند رکھا جائے گا۔

سلطان آباد سے آنے والی ٹریفک ڈاکٹر ضیا الدین روڈ کھجور چوک سے ایوان صدر روڈ جائے گی، شارع فیصل سے سلطان آباد آنے والے کلب چوک سے بائیں جانب ٹرن لیں، شہری کلب چوک سے بائیں جانب سے کلفٹن برج اور بورڈ بیسن جا سکیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق خلیق الزمان روڈ اور گزری سے آنے والے ٹریفک میٹروپول سے فوارہ چوک، ایوان صدر جائے گی اور شاہین کمپلیکس سے آنے والی ٹریفک کھجور چوک سے ایوان صدر روڈ، کلفٹن جائے گی۔

سندھ کی محکمہ لیبر نے فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، سندھ فیکٹری ایکٹ کے تحت 23 اپریل کو فیکٹریز میں مزدوروں کی چھٹی ہوگی۔

کمشنرکراچی نے بھی 23 اپریل (منگل)کو  شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا، کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر  اور  تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں