اشتہار

عمران خان کی شہید ارشد شریف کے اہلخانہ سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہید ارشد شریف کی رہائشگاہ جا کر ان کے اہلخانہ سے ملاقات اور تعزیت کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کینیا میں گولی لگنے سے شہید ہونے والے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کی رہائشگاہ پہنچے اور ان کی والدہ ودیگر اہلخانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عمران خان نے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ارشد شریف کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔

- Advertisement -

عمران خان نے ارشد شریف کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف نے اپنی جان دے سچ بولنے کی قیمت ادا کی ہے، اس سے قبل انہیں اپنے وطن کو چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کی شہادت واقعہ، عمران خان کا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ارشد شریف کی شہادت کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شواہد کی جانچ کیلیے مناسب عدالتی تحقیقات کا آغاز ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں