اشتہار

قومی اسمبلی کی فوری تحلیل اور الیکشن، عمران خان کا دوٹوک مؤقف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ شاہ محمود اور فواد چوہدری سے کہہ دیا ہے کہ اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن پر راضی ہو تب ہی بات کریں۔  

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا تھا کہ قمرجاوید باجوہ خود کہتا ہےکہ عمران خان خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو جوائنٹ الیکشن کیلئے تیار ہیں،  14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوتے تو آئین ٹوٹ جائےگا، اگر  آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہوگا اسی کی بات چلےگی۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سب فیصلے سپریم کورٹ کے مانے ہیں، ہم آئین کیساتھ کھڑے ہیں اور پی ڈی ایم کےخلاف ہمارا ان سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے بہت سی چیزیں پتہ ہیں مگر یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو۔

عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدی کی موجودگی میں بیان دیا کہ مذاکرات کا پہلے دن سے کہہ رہا تھا الیکشن کی تاریخ پر کر سکتا ہوں، دونوں کو کہہ رہا ہوں حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن چاہے تو ہی بات کریں، یہ دوبارہ ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضرورت نہیں مزاکرات کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں