ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بلوچستان کے ڈسٹرکٹ چیئرمین انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے 35 اضلاع میں ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے 35 اضلاع میں گزشتہ روز ہونے والے ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے اور 12 اضلاع میں آزاد امیدوار ڈسٹرکٹ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں سیاسی جماعتوں میں بلوچستان کی حکمران جماعت بی اے پی سیاسی سب سے آگے ہے جس کے 6 اضلاع میں ڈسٹرکٹ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے 5 اور جمعیت علمائے پاکستان کے 3 ڈسٹرکٹ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف)، بی این پی اور پشتونخوا میپ کے دو، 2 ڈسٹرکٹ چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں جب کہ نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چیئرمین کی ایک نشست حاصل کرسکی ہے۔

وائس چیئرمین کی نشست پر بھی سب سے زیادہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور 35 میں سے 18 اضلاع میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے 6 ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ پشتونخوا میپ کے 4، بی این پی، جے یو پی اور جے یو آئی (ف) کے دو، دو وائس چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں جب کہ بی این پی عوامی کا ایک وائس چیئرمین منتخب ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں