ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بھارت میں ٹرین حادثے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیر ریلوے اشونی وشنو کا کہنا ہے کہ اوڈیشہ ٹرین حادثے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے اور اس کے ذمہ دار افراد کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے امدادی کام مکمل کرلیا گیا ہے آئندہ چند روز میں ٹرین سروس بحال کردی جائیں گی۔

ٹرین حادثے کے بعد کووچ سسٹم پر بحث کے دوران کانگریس نے وزیر ریلوے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا اور پوچھا تھا کہ مودی حکومت یہ سسٹم کب لگائے گی۔

- Advertisement -

وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرین حادثے کا اس سسٹم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، تبدیلی الیکٹرانک انٹرلاکنگ میں ہوئی تھی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک پوائنٹ مشین، ریلوے سگنلنگ اور الیکٹرانک انٹر لاکنگ میں اہم آلہ ہوتی ہے اس پوائنٹ کی سیٹنگ تبدیل کردی گئی تھی جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔

اشونی وشنو نے کہا کہ یہ سیٹنگ کیوں اور کیسے تبدیل کی گئی اس کا پتا تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد چلے گا۔

واضح رہے کہ ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے، ٹرین میں تقریباً 2 ہزار مسافر سوار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں