ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

2 ماہ بعد بھارت کا کینیڈا کے لیے ویزا سروس کے حوالے سے اہم قدم

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت نے 2 ماہ بعد کینیڈا کے لیے ویزا سروس بحال کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے دو ماہ بعد کینیڈا کے لیے ویزا سروس بحال کر دی ہے، جسے بھارت نے سمتبر میں معطل کر دیا تھا۔

کینیڈین وزیر اعظم نے بھارت پر سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی اور ویزا سروس روک دی گئی تھی، کینیڈا نے بھارت سے اپنے 40 سے زیادہ سفارت کار بھی واپس بلا لیے تھے۔

- Advertisement -

اب بھارتی حکام کے حوالے سے میڈیا نے بدھ کو خبر دی ہے کہ کینیڈا کے شہریوں کے لیے ای ویزا خدمات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ ماہ اکتوبر میں بھی ہندوستان نے کینیڈا کے شہریوں کے لیے سیاحت، ملازمت، طلبہ، فلم، تبلیغی اور صحافی ویزوں کو چھوڑ کر بعض زمروں میں ویزا خدمات دوبارہ شروع کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام زمروں میں ویزا سروس کی بحالی کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ورچوئل G20 لیڈرز سمٹ میں شرکت سے چند گھنٹے قبل عمل میں آئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں