ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مودی سرکار کے جھوٹ کا بھانڈا خود بھارتی لوک سبھا ممبران نے پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مودی سرکار کے جھوٹے پروپیگنڈے کا بھانڈا خود بھارتی لوک سبھا ممبران نے پھوڑ دیا اور کانگریس نے 27 فروری 2019 کے تمام راز فاش کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما ادھیر رانجھن چوہدری نے مودی سرکار کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ہمیں جوش دلایا کہ ہم نے دشمن سے بدلہ لینے کیلیے بالا کوٹ پر حملہ کیا ہے لیکن اس کے بعد ہمیں اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔

ادھیر رانجھن کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کےF-16 طیارے کو مار گرایا گیا ہے لیکن وہ گرایا جانے والا طیارہ تو کہیں نظر نہیں آیا مگر چشم دید گواہوں نے ہمارے مگ 21 اور سی 17 ہیلی کاپٹرز کو تباہ ہوتے ضرور دیکھا

- Advertisement -

کانگریس رہنما نے کہا کہ تمام انٹرنیشنل ایجنسیز نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ بالاکوٹ میں کوئی جانی نقصان یا واقعہ رونما نہیں ہوا جب کہ انیلیسس آف اوپن سورس سیٹلائٹ امیجری بائی ایٹلانٹک کونسل ڈیجیٹل فارنسک لیبارٹری نے بھی تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان میں کسی ٹارگٹ پر حملہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ سان فرانسسکو لیبارٹری، آسٹریلین اسٹریٹیجک پالیسی انسٹیٹیوٹ نے بھی مودی حکومت کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت نےپاکستان میں کسی ٹارگٹ پرحملہ نہیں کیا۔

کانگریس رہنما کا کہنا تھا  کہ 2019 میں مودی سرکار نے انتخابا ت میں کامیابی کیلیے پلوامہ میں خود حملہ کروا کر اپنے 40 فوجیوں کو ہلاک کروایا تھا اور حملے کے بعد اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے الزام پاکستان پر لگا دیا جو کہ جلد ہی جھوٹا ثابت ہو گیا۔

رانجھن نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ماضی میں بھی انتخابات میں کامیابی کے لیے ایسے ہی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی رہی ہے۔ پلوامہ ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے بالا کوٹ میں اسٹرائیک کا ڈراما رچانے کی بھی کوشش کی لیکن اس میں بھی بُری طرح ناکام رہے۔

بین الاقوامی ایجنسیوں کے بعد اب بھارت کی اپنی ایجنسیوں اور لوک سبھا کے ممبران نے مودی سرکار کے تمام دعوؤں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں