اشتہار

پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، دہشت گردی کی حمایت نہیں کرسکتا،بھارتی وزیر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی وزیر رام ولاس نے پاکستانی مؤقف کا اعتراف کرلیا، انکا کہنا ہے کہ پاکستان خود دہشتگردی کاشکار ہے، بھلا دہشت گردی کی حمایت کیسے کرسکتا ہے۔

بھارت کے یونین وزیر برائے خوراک رام ولاس نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا الزام درست ہوتا تو پاکستان میں حملے نہ ہوتے۔

بھارتی وزیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا بلکہ بھارت سے زیادہ پاکستان میں لوگ دہشتگردی کا شکار ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھی رام ولاس پاسواں نے پاکستان کے اچانک دورہ کرتے ہوئے دوستانہ فضا پیدا کرنے پرنریندر مودی کے کردار کو سراہا۔

رام ولاس پاکستان اوربھارت کے دوستانہ تعلقات کی تائید کرتے ہیں، جس کے باعث انہیں بھارتی میڈیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں